کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) مسلسل 5 روز کی گراوٹ کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 4009 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ، اس کے علاوہ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا ریٹ 20 روپے اضافے سے 5 ہزار 878 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

