کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا ، پارٹی ذرائع کے مطابق اعجاز الحق نے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ سپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کو دیا، رکن سندھ اسمبلی کی سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد ایک صوبائی وزیر سے تلخ کلامی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز الحق کی ایم کیو ایم کے دیگر ارکان سے بھی اس معاملے پر بحث ہوئی، تلخ کلامی بڑھنے پر اُنہوں نے اپنی رکنیت سے استعفی دیا ، دوسر ی جانب اعجاز الحق کا استعفی سپیکر سندھ اسمبلی نے تاحال قبول نہیں کیا، وہ حلقہ 121 کراچی غربی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

