Federal Minister Mohsn Naqvi Capitalnewspoint.com

ڈھائی سال سے ایک وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں، جس دن بول پڑا، وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہےگا . محسن نقوی

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کیلئے میرے اوپر تبصرے کررہا ہے، جس دن میں نے اس وزیر کےخلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا ،سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں۔

انہوں نے کہا جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے ، محسن نقوی نے بتایا کہ جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں، وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟