ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگا

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان میں شیڈول 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، ایونٹ اب 7 سے 18 ستمبر 2027 تک منعقد ہوگا ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے مطابق نئی تاریخوں کا فیصلہ تمام شریک ممالک کی رضامندی سے کیا گیا ہے ، پی او اے کا کہنا ہے کہ تاریخوں میں تبدیلی سعودی عرب میں انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث کی گئی ہے۔