تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے امریکی فوج کے قبضے میں لیے گئے دونوں آئل ٹینکرز دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیے ہیں ، شہرام ایرانی کے مطابق امریکی فوج نے دونوں ایرانی آئل ٹینکرز قبضے میں لے لیے تھے، تاہم ایرانی افواج نے عملے کے سونے کے دوران جہازوں پر چڑھ کر ان کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے ٹینکرز پر قبضے اور انہیں دوبارہ حاصل کرنے کی تاریخ سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں ، دوسری جانب ایرانی دعوے پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

