اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے دو، دو نمائندے شامل ہیں، جو تینوں ممالک کی جانب سے اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی معاملات پر مشاورت کرتے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اس سے قبل دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جن کی میزبانی سعودی عرب اور ترکیے نے کی تھی، جبکہ اب کمیٹی کا اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
اجلاس میں دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، مشترکہ حکمت عملی اور خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور زیر بحث آنے کا امکان ہے ، تینوں ممالک کے نمائندوں کی مشاورت کو مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کے سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

