GoldRates Capitalnewspoint.com

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے دام گر گئے، نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 55 روپے گر کر 4 ہزار 851 روپے کی سطح پر آگئی ہے ، دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس ہے۔