پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور قیمت چکائی: وزیراعظم

اسلام آباد: (سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں جن کی قیمت چکانا پڑی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی بڑی وجہ بنا، لوکل باڈی الیکشن کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔