پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: (سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ کے اور علی زیدی سندھ کے صدر ہوں گے۔
اس کے علاوہ قاسم سوری کو بلوچستان، شفقت محمود کو پنجاب اور خسرو بختیار کوجنوبی پنجاب کا صدور نامزد کیا گیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے عامر کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گزشتہ روز پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں اور ونگز تحلیل کرتے ہوئے 21 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔