مردان: (سی این پی) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پہلے مرحلے کے دوران مردان کی میئر شپ جیتنے والی اے این پی دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب ہو گئی۔ جمعیت علماء اسلام کے ناکام امیدوار مولانا امانت شاہ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ریٹرنگ افیسر مجیب الرحمان نے درخواست منظور کرتے ہوئے تمام 414 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی 3 دن میں مکمل کی آج ری کاؤنٹنگ کے بعد نتاٸج کا اعلان ہوا۔ حمایت اللہ مایار کے ووٹ 56458 سے بڑھ کر 58464 ہوگٸے اور ان کی جیت برقرار رہی۔ ناکام امیدوار مولانا امانت شاہ کے ووٹ جو پہلے 49938 تھے بھی بڑھ کر 51866 ہوگٸے، امانت شاہ نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">