لاہور: (سی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی۔چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مہوا، اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کے لیے سفارش پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردی۔
یاد رہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک 1966ء کو پیدا ہوئیں، جسٹس عائشہ ملک نے ابتدائی تعلیم پیرس، نیویارک اور پھر کراچی سے حاصل کی۔
انہوں نے بی کام کراچی سے کرنے کیا اور لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، ایل ایل ایم انہوں نے ہارورڈ لا سکول امریکا سے کیا، 55 سالہ جسٹس عائشہ ملک نے بطور جج لاہورہائیکورٹ عہدہ کا حلف 27 مارچ 2012ء کو اٹھایا تھا۔جسٹس عائشہ اے ملک مارچ 2031 تک عدالت عظمیٰ کی جج رہیں گی۔ جسٹس عائشہ ملک لاہور ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">