بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے دو اہم رہنماؤں نے زرداری ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال اور متعلقہ امور پر گفتگو ہوئی ، دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔