اسلام آباد: (سی این پی)آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے مری سے واپس آنے والے سیاحوں کے محفوظ انخلاء کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کر دیا۔
اسلام آباد پولیس کی امدادی ٹیمیں مشکل کی گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔اسلام آباد پولیس کی گاڑیاں مری سے پیدل آنے والے شہریوں کو ان کے گھروں تک پہنچا رہی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان بھارہ کہو کے علاقوں میں شہریوں کی مدد کے لئے موجود ہیں۔جو سیاح راستہ بھٹک چکے تھے یا گاڑیوں کی خرابی کے باعث سڑکوں پر بے یارو مددگار تھے انہیں بحفاظت اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔ خواتین، بچے اور بزرگ شہری پہلی ترجیح پر ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری کی طرف سفر نہ کریں اور پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔