اسلام آباد(سی این پی)پاکستانی ماڈل ڈالر گرل آیان علی کے بعد ٹک ٹاکر حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ کسٹم انٹلیجنس، ایف آئی اے نے خاتون حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے بعد مقد مہ درج کر نے کا فیصلہ کر لیا ،ایف آئی اے نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخؤاست بھی کر ئے گی ویڈیو میں خاتون بھاری رقم کی منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، اس حوالے سے خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات حاصل کر لی گئیں ھیں خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے
ٹک ٹاکر حریمِ شاہ 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا خاتون نے بھاری رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی ویڈیو میں اس کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہےغیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہےحریم شاھ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ھے،تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ھیں، کسٹم انٹلیجنس، ایف آئی اے نے خاتون حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر کے مقد مہ درج کر نے کا فصیلہ کیا ہے اس حوالے سے ڈی جی کسٹم انٹلیجنس آفس میں آفسران کا ایک اہم اجلاس بھی ہوا ہے اور ہر لحاظ سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں یاد رہے کہ قبل ازین بھی ⭕پاکستانی ماڈل ڈالر گرل آیان علی کے خلاف خلاف منی لانڈرنگ کا مقد مہ کسٹم اسلام آباد نے درج کر کے گر فتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، یاد رہے کہ ٹک ٹاکر حریمِ شاہ نے وزارت خارجہ، میں جاکر ویڈیو بنائی وفاقی وزیر داخلہ کو فون کر کے ڈرا مہ کیا مفتی قوی کی بھی ویڈیو وایرل کی تھی اس حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے بھی تحقیق شروع کر دی ہے کہ کون اس کی پشت پناہی کر رہا ہے ⭕پاکستانی ماڈل ڈالر گرل آیان علی کی گر فتاری کے بعد ایک سیاسی جماعت کے اہم لیڈر کا نام آیاکہ وہ منی لانڈرنگ کروا رہا تھا