سابق صدر آصف زرداری نے لاہورمیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔گزشتہ روز سابق صدرآصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک،چوہدری شافع اورچوہدری سرور بھی شریک تھے۔
اس موقع پرچوہدری شجاعت کا کہنا تھا سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی فلاح کا سوچنا ہوگا،سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں ، ملک کا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے، بجٹ ٹیکس فری ہوناچاہیے۔بعد ازاں آصف زرداری نے لاہور میں وفاقی وزیر ایاز صادق سے بھی ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔