حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سویڈن واقعہ سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی، ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا حائے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔
یہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے، اس گھناؤنے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے والے عناصر کو کٹہرے میں لائے۔