عینی جفعری بھارتی فلم کا حصہ بنیں گی

طویل عرصے بعد شوبز انڈسٹری میں دوبارہ واپس آتے ہی اداکارہ عینی جعفری نے بولی ووڈ فیچر فلم کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔

عینی جعفری نے اپنے کرئیر کا آغاز اشتہار سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈراما انڈسٹری میں قدم رکھا، انہوں نے 2011 میں ڈراما سیریل ’ زپ بس چپ رہو’ سے اداکاری کا آغاز کیا۔

انہیں ٹیلی ویژن اسکرین پر آخری بار 2022 کی ویب سیریز ’منڈی‘ میں دیکھا گیا جہاں وہ صبا قمر، میکال ذوالفقار اور شایان خان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

اب طویل عرصے بعد عینی جعفری نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھا لیا ہے، لیکن اب وہ کسی پاکستانی ڈراما یا فلم میں نہیں بلکہ بولی وڈ کی فیچر فلم میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ بولی وڈ فیچر فلم ’کوک‘ کا حصہ بننے جارہی ہیں جس کی ہدایت کاری صارم مومن کررہے ہیں جبکہ انہی نے اس فیچر فلم کو تحریر کیا ہے۔

اس خبر کی تصدیق اس وقت ہوئی جب عینی نے اداکار پال مارلن کی انسٹاگرام اسٹوری ری پوسٹ کی جس میں عینی کو شوٹنگ کے دوران صوفہ پر بیٹھے دیکھا گیا۔

یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی تھی، اسٹوری سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عینی جعفری بولی وڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کے ساتھ نظر آئیں گیں، انسٹاگرام اسٹوری میں پال مارلن نے بولی وڈ اور فیچر فلم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ٹیم سخت محنت کررہی ہے‘۔