وزیر اعلی پنجاب نے تھیٹرز کھلوانے سے صاف انکار کردیا

لاہور(سی این پی) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسٹیج اداکار طاہر انجم نے سی ایم پنجاب سے ملاقات کی۔ انہوں نے تھیٹرز کھلوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وزیر اعلی پنجاب نے صاف انکار کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تھیٹرز ڈراموں میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا، تھیٹر ڈراموں میں 80 فیصد سرمایہ کاری جرائم پیشہ افراد کررہے جن کے ثبوت موجود ہیں، جو اداکارائیں فحاشی کرتی رہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔تھیٹرز دس روز تک کھول دیے جائیں گے لیکن اداکاراو¿ں پر فحاشی کی ایف آئی آرز درج کی جائے گی۔