اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ سمبل پولیس نے شہر یو ں کی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے مسروقہ بیٹریاں برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ سمبل پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے شہر یو ں کی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ بیٹریاں برآمدکرلی گئیں، گرفتار ملزمان کی شنا خت معید خان،ضیاالدین اور تواب اللہ کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 “یا”آئی سی ٹی ایپ”15- پر فوری اطلا ع کریں۔