راولپنڈی(سی این پی ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورے کا خیرمقدم کیا
انہوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام کاوشوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کے عزم کااعادہ کیا
آرمی چیف نے کشمیر اور غزہ کی صورت حال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن ممکن نہیں
جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا۔
جنرل عاصم منیر نے جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی بھی مذمت کی
آرمی چیف نے کہا کہ بھات کایہ یکطرفہ اورغیرقانونی اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کے فوری خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں تاکہ انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔
آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔
آرمی چیف نے خاص طور پر ان نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی صورت حال پر اظہار تشویش کیا جنہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔