کابل(سی این پی) افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 40 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا
طالبان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے ٹی ٹی پی کے 40 دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد جیل میں قید ہونے کی تصدیق کی ہے
ترجمان عبد المتین قانع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 تک کے ممبران جیلوں میں ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
عبد المتین قانع نے اپنے بیان میں ٹی ٹی پی کے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان میں کتنے رہنما اور کس رینک کے کمانڈرز شامل ہیں۔