سری نگر(یو این آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر اس وقت حملہ کیا گیاجب یہ ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہا تھا۔
ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم 3 فوجیوں کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
حملہ آوروں نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر اتنا اچانک حملہ کیا کہ ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔
بھارتی فوجیوں کی مدد کے لیے مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور سرچ آپریشن کے نام پر اپنی ناکامیوں کا غصہ عام اور معصوم شہریوں پر اتارا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔