پارا چنار میں مسافر گاڑی پر فائرنگ،5 جاں بحق،3 زخمی

پارا چنار (سی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے پارا چنار میں نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدیدزخمی ہوگئے

زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانے والی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا، مسافر گاڑی پارا چنار سے کوہاٹ جارہی تھی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ضلع کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او کرم محمد عمران نے بتایا کہ صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، 2 سیکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔