اسلام آباد (سی این پی) سابق ممبر اسمبلی و ضلعی ناظم محمد افضل کھوکھر کی آمد پر ویلفیئر ریزڈیشن کمیٹی جدہ ٹائون نے امیدوار این اے 47‘ 48مصطفیٰ نواز کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مصطفی نواز کھوکھر سے صدر چوہدری خالد محمود کی رہائشگاہ پر محمد افضل کھوکھر نے ملاقات کی اور کہا کہ اپنے تمام وعدے پورے کرینگے۔ اس موقع پر ساجد خان‘ سلطان‘ رب نواز‘ طارق‘ شہروز ممتاز‘ رشید خان‘ چوہدری صغیر اور اہل بھی موجودتھے۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ دونوں حلقوں سے عوام نے بھر پور پذیرائی دی ہے ،بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل کریں گے ۔