ویمنز ایشیا کپ فائنل, بھارتی فاسٹ بولر کرانتی گوڈ پر جرمانہ عائد

دبئی (ویب‌ڈیسک) ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی فاسٹ بولر کرانتی گوڈ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا ، آئی سی سی کے مطابق کرانتی گوڈ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کرانتی گوڈ نے سری لنکن بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا، جسے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ، بھارتی فاسٹ بولر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عائد کردہ جرمانہ قبول کرلیا۔