پی پی ایس سی نے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2025 کے فیز ٹو کا نتیجہ جاری کردیا

لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2025 کے فیز ٹو کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ، 119اسامیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحان میں 37 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 344 امیدوار کامیاب قرار پائے ، پی پی ایس سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاظم مقدس کے مطابق کامیاب 344 امیدواروں سے سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔

سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے کال اپ لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جب کہ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا ، کاظم مقدس کا کہنا تھا کہ سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے موقع پر امیدواروں کے لیے اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہوگا ، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

کامیاب امیدواروں میں فائزہ ایمان، فخیرہ بتول، حفیظہ تمینہ، نوشین فاطمہ اور عنبر شبیر بھی شامل ہیں ، پی پی ایس سی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کی حتمی منظوری کے بعد نتائج جاری کیے گئے جب کہ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔