راولپنڈی (سی این پی) سعودی وزیر شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی مفادات اور پالیسیوں پر بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پائیدار اور اسٹریٹجک نوعیت پر زور دیا، دوطرفہ تعلقات کو مسلسل تقویت دینے کے لیے متعدد راستے تلاش کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے وفد کے دورے کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تصدیق کی۔آرمی نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے لیےعقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے وفد کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ریاستوں کے لیے بات چیت کے باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">