اسلام آباد میں ایک ہی روز 27 وارداتیں،شہری لاکھوں روپے سے محروم

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے 27 تھانوں کی پولیس چوروں ڈاکوؤں راہزنوں کے اگے بے بس ایک روز میں 27وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی نقدی زیورات گاڑی موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام اباد کے مختلف علاقوں میں وفاقی پولیس کےمختلف تھانوں کی پولیس گشت ڈالفن پولیس سمیت شہر کے داخلی خارجی راستوں پر لگائے گئے ناکوں کے باوجود پولیس چوروں ڈاکوں کی وارداتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور لاکھوں روپے کی نقدی زیورات دیگر قیمتی سامان لے اڑے پولیس کے مطابق نامعلوم چور چار موبائل فون نقدی اسلحہ کی نوک پر بھی چھین کر لے گئے

جبکہ نامعلوم چور چار گھروں میں داخل ہو کر گھر سے نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے پولیس نے تمام برداشتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں تاہم ابھی تک پولیس کسی ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔