عمران خان کی حکومت کو جانا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار پھر اسی کیس کے سلسلہ میں آئے ایک سال سے اوپر ہوگیاہے،اب 16 مارچ کی تاریخ ہوگئی لیکن انشاء اللہ اس سے پہلے ہی اسلام آباد آباد ہوں گا، بلاول بھٹو نے مزارقائد سے لانگ مارچ شروع کردیا، ملک میں مہنگائی،بیروزگاری ہے، حکومت اپنے وعدے پورے کرتی نظرنہیں آئی، وفاق صوبوں کی حق تلفی کر رہاہے، بلاول بھٹو جہاں جہاں سے گزر رہے ہیں، عوام کی بڑی تعداد ساتھ شامل ہورہی ہے،8 مارچ اسلام آباد پہنچیں گے،ملک بھر سے عوام ساتھ شامل ہوکر بےحس حکومت کو نیند سے جگائیں گے، ایک ہی حل ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کو جانا ہوگا،وزیر اعظم کا جانا پورے ملک کی آواز بن چکی ہے، الیکٹڈ نمائندے خود وفاق پر اعتراض اٹھاتے رہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے کہاہے کہ عوام کی آواز بنیں اور عمران خان…