راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہے کسی کو پسند آئے یا نہ آئے، عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، وہ ظلم تھا۔ وہ پاکستان کے مخالف نہیں تھے۔ ایک دوسرے کو غدار کہنا بند ہونا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں اور 39 سالوں تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔
ایک سال میں درجنوں مقدمات بنا دیے گئے ہیں۔ محمود اچکزئی ایک ڈیموکریٹ ہیں۔
ایک جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا شخص غدار نہیں ہو سکتا۔ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلتا ہے۔