حکومت نیب گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سی این پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی عوام موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر چکی ہے حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسد قیصر ملکی تاریخ کے واحد سپیکر ہیں جنکی نا حکومت نا ہی اپوزیشن عزت کرتی ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن عدالتوں میں آج ہم کھڑے ہیں کل آپ کھڑے ہوں نام نہاد احتساب کا عمل عوام کے سامنے واضح ہے نیب اور حکومت کے باہمی گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو برباد کردیا حکومت کی ناکامیوں سے تنگ عوام کی قطاریں لگ گئیں ہیں اسد قیصر ملکی تاریخ کے واحد سپیکر قومی اسمبلی ہیں جنکی نا اپوزیشن نا ہی حکومت عزت کرتی ہے عوام کی طاقت کی نفی کی اجازت نہیں دی جا سکتی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جلد اس نااہل حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا