راولپنڈی(کرائم رپورٹر) لائسنس و تربیت یافتہ ڈرائیورز کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی ، ٹینکر چلانا اب نا ممکن ھوگا۔ سی ٹی او راولپنڈی کا ٹریفک ھیڈکوارٹرز ریس کورس میں آگاہی ورکشاب سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ھیڈ کوارٹرز میں جاری آگاہی ورکشاپس کے تسلسل میں آج ٹریکٹر ٹرالی ٹینکر ، بائیکیا رائیڈرز اور رکشہ ڈرائیورز کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، اس سیمینار میں شہر بھر سے 150 سے زائد ڈرائیورز نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ھوۓ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اس روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپ کا مقصد ٹریکٹر ڈرائیورز کے بڑھتے ھوۓ حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رکشہ و بائیکیا رائیڈرز کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا ھے اور ڈرائیورز کو ان کے لائسنس کی اہمیت اور حصول سے متعلق شعور اجاگر کرناھے.
عوام الناس بالخصوص ڈرائیور حضرات کا ٹریفک پولیس کے بارے میں منفی تأثر اور فاصلوں کو کم کرنا ھے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائسنس آپ کی ٹریننگ کی ضمانت دیتا ھے، شاہراؤں پر حادثات کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ غیر لائسنس یافتہ یا غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز ھیں، ڈرائیورز کی لاپروہی اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تربیتی ورکشاپ کا خاص مقصد راولپنڈی شہر اور گردو نواح میں ٹریکٹر ٹرالی و ٹینکرز کی وجہ سے ھونے والے حادثات کی روک تھام ہے کیونکہ ٹریفک حادثات کے اعدادو شمار کے مطابق شہر میں حادثات کی وجوہات میں غیر تربیت یافتہ ٹریکٹر ڈرائیورز بھی ہیں جوکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں اور سالانہ بے شمار افراد زخمی بھی ہوتے ہیں .
سی ٹی او بینش فاطمہ نے بتایا کہ سال 2025 میں ٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے تمام ھیوی و پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کے لئے تربیتی ورکشاپ کےانعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا ،اسی سلسلہ میں ایک کریک ڈاؤن کا آغاذ کر دیا گیا ھے اور 11 غیر لائسنس یافتہ ٹریکٹر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا چکی ھے تقریب سے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز،موٹروھیکل ایگزامنر، انچارج لائسنسنگ، انچارج چالان برانچ اورانچارج ایجوکیشن ونگ نے بھی خطاب کیا۔ ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکاء کو بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالیاں ٹینکر، بھاری گاڑیاں و دیگر کمرشل وھیکلز کن وجوہات کی بناء پر حادثات کا شکار ہوتی ہیں، شرکاء کو ٹریفک اشاروں،ضروری،معلوماتی،احتیاطی نشانات کے ساتھ لائسنس،فٹنس سرٹیفکیٹس،روٹ پرمٹ کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔