راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ کہوٹہ نے ، دیسی شراب تیار کر کے فروخت کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم سے 300 لیٹر دیسی شراب اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمد۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دیسی شراب تیار کر کے فروخت کرنے والے ملزم طاہر محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 300 لیٹر دیسی شراب اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمدہوئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔