راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پاکستان سویٹ ہوم کے اشتراک سے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد،ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا، ایس ایس پی آپریشنز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر افسران کا بلڈ کیمپ کا وزٹ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے،سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات کی فراہمی کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پاکستان سویٹ ہوم کے اشتراک سے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا، ایس ایس پی آپریشنز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر افسران نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے،سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات کی فراہمی کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا،آر پی او بابر سرفراز الپاکا کہنا تھاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کا عطیہ ہماری چھوٹی سے کاوش ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے۔