ایس پی راول محمد حسیب راجہ ،راول آفس میں میٹنگ پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام افسران کو ہدایات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) )ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی راول آفس میں میٹنگ،ایس پی راول نے پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے افسران کو ہدایات دیں، میٹنگ میں راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے راول آفس میں میٹنگ کا انعقادکیا،ایس پی راول نے پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے افسران کو ہدایات دیں.

میٹنگ میں راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے، پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے مساجد میں اعلانات کروائے جائیں،سابقہ ریکارڈ یافتگان سے شورٹی بانڈ لیے جائیں،پتنگ بازی قابل تعزیز جرم ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پتنگ بازی،پتنگ فروشی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلائے جارہے ہیں۔