اسلام آ باد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد کا اسلام آباد پولیس سائبر کرائم یونٹ کی اپ گریڈیشن کے عمل کا آغاز ،کانفرنس فار آپریشنل کمانڈرز میں سائبر کرائم کے مقدمات کی شفاف اور میرٹ پر تکمیل اور پراسیکیوشن کیلئے عملی اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے تھے،بہتر تکنیکی سہولیات کیلئے سائبر کرائم یونٹ کو سیف سٹی منتقل کرنے کی ہدایات جاری ،سائبر کرائم یونٹ میں مزید سینئر افسران کو تعینات کیا گیا ہے،شہریوں کی سہولت کیلئے سیف سٹی میں خصوصی کاونٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس سائبر کرائم یونٹ کی اپ گریڈیشن کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے،آئی جی اسلام آباد نے کانفرنس فار آپریشنل کمانڈرز میں سائبر کرائم کے مقدمات کی شفاف اور میرٹ پر تکمیل اور پراسیکیوشن کیلئے عملی اقدامات کے احکامات جاری کیے تھے.
اس سلسلے میں بہتر تکنیکی سہولیات کیلئے سائبر کرائم یونٹ کو سیف سٹی منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں،جبکہ استعداد کو مزید بڑھانے کیلئے سائبر کرائم یونٹ میں سینئرپولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے،مانیٹرنگ میکنزم کو مزید فعال کرنے کیلئے KPIsپرفارمینس کا اطلاق کیا گیا ہے،انکوائری امور، تفتیشی امور اور سپورٹ سٹاف میں بہتر شعبہ جاتی کے ماہر افسران تعینات کیے گئے ہیں،سائبر کرائم کے مقدمات کی جونئیر کی بجائے سینئرپولیس افسران تفتیش عمل میں لائیں گے،اسی طرح شہریوں کی سہولت کیلئے سیف سٹی میں خصوصی کاو¿نٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں سائبر کرائم کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے اورتمام شعبہ جات میں بہتر سے بہترین کی پالیسی پر گامزن ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے افسران کو دور حاضر کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ کررہی ہے۔