پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد،سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد، آگاہی واک تھانہ واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں،آگاہی واک میں ایس ایچ اوز سمیت انجمن تاجران، طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، واک کا مقصد پتنگ بازی کے نقصانات اور روک تھام کے لیے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا،پتنگ بازی خطرناک جرم ہے،قانون میں ترمیم کے بعد پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا 03 سال سے 07 سال تک قید اور 05 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، آگاہی واک تھانہ واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں،آگاہی واک میں ایس ایچ اوز سمیت انجمن تاجران، طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، واک کا مقصد پتنگ بازی کے نقصانات اور روک تھام کے لیے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا، واک کے دوران خصوصی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے،پتنگ بازی خطرناک جرم ہے،قانون میں ترمیم کے بعد پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا 03 سال سے 07 سال تک قید اور 05 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سول سوسائٹی، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں۔