راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ وارث خان نے ،کار لفٹر گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ مہران کار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر نعمان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ مہران کار برآمدہوئی، ملزم نے کچھ دن قبل وارث خان کے علاقہ سے گاڑی چوری کی تھی،وارث خان پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کر لی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔