فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت ایف سیون فور کالج کی طالبات کے وفد کا اسلام آباد پولیس کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ،

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت ایف سیون فور کالج کی طالبات کے وفد کا اسلام آباد پولیس کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ،دورہ کا مقصد طالبات میں سماجی شعور بیدار کرنا اور انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور قومی سلامتی میں ان کے کردار سے روشناس کروانا تھا ،تفصیلات کے مطابق فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرنے والی ایف سیون فور کالج کی طالبات کے وفد نے کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،وفد کو کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا اور انہیں ادارے کی ورکنگ کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی .

وفد کو بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی کس طرح جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گرد عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے ،سی ٹی ڈی کے ماہرین نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والے جدید آلات اور تکنیکوں کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا ،وفد کو مزید بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت مستعد رہتا ہے، طالبات کے وفد نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پولیس کے کردار اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا.

اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں سماجی شعور بیدار کرنا اور انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور قومی سلامتی میں ان کے کردار سے روشناس کروانا ہے۔ نوجوان نسل اس حوالے سے نہ صرف دلچسپی رکھتی ہے بلکہ قومی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلیمی اور آگاہی دورے کا مقصد نوجوان نسل کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور پولیس کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔