اسلام آباد(کرائم رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی ڈائریکٹر آئی ٹی نیشنل پولیس فاونڈیشن اور ٹیم کے ساتھ میٹنگ ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے ڈائریکٹر آئی ٹی کو آئی ٹی انیشییٹوز کے متعلق اہم ٹاسک سونپے، جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تمام پراجیکٹس کا مرکزی مانیٹرنگ نظام بنانے کے احکامات جاری کئے ، تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن میںاہم میٹنگ کا انعقادہوا،میٹنگ میں ڈائریکٹر آئی ٹی نیشنل پولیس فاونڈیشن اور ٹیم نے شرکت کی.
ڈائریکٹر آئی ٹی نے پولیس فاﺅنڈیشن کے زیرانتظام آئی ٹی انیشییٹوز کے متعلق بریفنگ فراہم کی،اس موقع پر ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے ڈائریکٹر آئی ٹی کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیںاورآئی ٹی انیشییٹوز کے متعلق اہم ٹاسک سونپے جبکہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تمام پراجیکٹس کا مرکزی مانیٹرنگ نظام بنانے کے احکامات جاری کئے.
انہوں نے مزیدکہا کہ بدلتے ہوئے دور کے عین مطابق جدید تکنیک او رموجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ انفرادی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اورآنے والے دورمیں آئی ٹی کا نمایاں کردار ہے اور تمام عوامل میں اس کا استعمال مرکزی کردارکی اہمیت کاہے اسی لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اس میں پیشہ وارانہ انداز میں مہارت حاصل کریں تاکہ آنے والے جدید دور میں اس کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔