تھانہ آراے بازار ،موٹر سائیکل چوری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ آراے بازار نے،موٹر سائیکل چوری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، چوری شدہ 02 موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ابرار اور احسان شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 02 موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او آراے بازار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔