اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے پاس چند دن باقی رہ گئے ہیں،انہوں نے مزید جھوٹے کیسز بنانے ہیں تو بنوا دے،ان کا بھی احتساب ہوگا،ملک کا بہترین وزیراعلی بھی قربان ہو گیا ہے،عمران خان نے اپنے بہترین وزیر اعلی کو سیاست کی نظر کر دیا ہے، کیسے منٹوں کے اندر چند ووٹ حاصل کرنے کیلئے قربان کر دیا گیا، گورنرزسمیت سب کچھ قربان کر رہے ہیں،ق لیگ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،اب دیکھتے ہیں وہ عمران خان کا کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے، سیاسی شہید وہ ہوتا ہے جس نے ملک کیلئے کام کیا ہو،عمران خان بلیک میل نہیں ہوتے لیکن یوٹرن ضرور لیتے ہیں،یہاں سرپرائز عثمان بردار کو ملا ہے،تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم کو دوسرے ممالک خط لکھ کر دھمکیاں رے رہے ہیں،ملک کے اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہونگے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">