ہائیکنگ ٹریل پر راستہ بھول جانے وا لے شہریوں کو مسلسل جدوجہد کے بعد بحفاظت تلاش کرلیا گیا،

اسلام آباد( کرائم رپورٹر ) اسلام آباد پولیس کا احسن اقدام “پکا ر”15-کی کال پرمار گلہ پٹر ول یو نٹ اور تھانہ سیکرٹریٹ پولیس ٹیموں کا فوری ریسپانس،ہائیکنگ ٹریل پر راستہ بھول جانے وا لے شہریوں کو مسلسل جدوجہد کے بعد بحفاظت تلاش کرلیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز “پکا ر “15- پر کا ل موصول ہو ئی کہ دو شہری تھانہ سیکر ٹریٹ کے علاقہ میں واقع ٹریل فائیو پر دوران ہائیکنگ راستہ بھول گئے ہیں اور وہ واپس نہ آئے ہیں اور ان سے رابطہ بھی نہ ہو پا رہا ہے، جس پر ڈی آئی جی اسلام آ بادمحمد جو اد طا رق نے ایس پی سٹی کو شہر یو ں کو فوری بحفاظت تلاش کرنے کی ہدایت کی،اس سلسلہ میں ایس پی سٹی کی زیر نگر انی ایس ڈی پی او سیکر ٹر یٹ، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور مار گلہ پٹر ول یو نٹ پولیس ٹیموں نے سر چ آپریشن شروع کیا اور قلیل وقت میں راستہ بھٹکنے والے دونوں شہریوں کو بحفاظت تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے.

دونوں شہری اسلام آباد گھومنے پھرنے کے لئے آئے تھے اورٹریل فائیو پردوران ہائیکنگ راستہ بھٹک گئے تھے، دونوں شہریوں نے اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور انہیں بحفاظت واپس لانے پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا ر ق نے آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی حفاظت ہی ہمارا اولین فرض ہے، مارگلہ ہلز میں رات کے وقت آپریشن انتہائی خطر ناک ہوتا ہے لیکن پولیس افسران نے آپریشن کے بعد قلیل وقت میں دونوں شہریوں کو بحفاظت تلاش کیا۔