اسلام آباد(کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ محر م الحر ام کے جلوسوں کے مجوزہ روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،تمام سکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے،محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور روادی کو یقینی بناتے ہوئے وفاقی دار الحکومت کی پر امن فضا کو برقرار رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے وفاقی دار الحکومت میں محر م الحر ام کے جلوسوں کے مجوزہ روٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ زونل ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، ڈی آئی جی اسلام آبادنے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااور تمام سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی،انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں کو مکمل کارڈن رکھا جائے،جلوسوں کے روٹس پر روشنی کے انتظامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں.
جلوسوں اور مجالس کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے پرعزم ہے، محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور روادی کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا۔