اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی بندرگاہی معیشت کے لیے فوری خطرہ ہے،سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کے لیے خطرہ ہے ،سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کے لیے خطرہ ہے۔
وزارت بحری امور کی جانب سے اتوار کو جاری اپنے بیان میں جنيد انوار چوہدری نے کہا کہ شدید گرمی سے ساحلی علاقوں میں بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کے پی ٹی پر سرکاری ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں سے ماحولیاتی تحفظ کا آغاز ہونا چاہیے،سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کے لیے خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی تعاون سے سمندری تحقیق کو فروغ دینا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہی علاقوں میں شجرکاری اور ہوا رسانی کے منصوبوں کی ضرورت ہے،بندرگاہ مزدوروں کے لیے سخت حفاظتی قوانین متعارف کرائیں گے ،پورٹ کمیونٹی کلائمٹ ریزیلیئنس پروگرام شروع کیا جائے گا۔