اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے اسکائی گارڈن (Block-A) میں پلاٹس کے Possession کا آغاز – ایک اہم سنگِ میل وفاقی وزیر وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ آج مورخہ 3 جولائی 2025 کو سکائی گارڈنز( بلاک اے) کے الاٹیز کو پوزیشن لیٹرز دینے ہیں ۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) اور کامنرز اسکائی گارڈن کے مابین مشترکہ منصوبے کا معاہدہ 11 اکتوبر 2019 کو طے پایا۔
اس ہاؤسنگ اسکیم میں مجموعی طور پر 10 بلاکس (A تا K) شامل ہیں، جن میں 7725 رہائشی پلاٹس موجود ہیں۔ منصوبے میں رہائشی و کمرشل دونوں اقسام کے پلاٹس شامل ہیں۔ FGEHA اس وقت بلاک A کے تحت تقریباً 250 کنال رقبے پر مکمل ترقیاتی کام کے بعد پلاٹس کا قبضہ دینے جا رہی ہے۔ یہ علاقہ تمام بنیادی سہولیات جیسے پختہ سڑکیں، پانی کی فراہمی، نکاسی آب، اور بجلی کے نظام سے مکمل طور پر آراستہ ہے۔یہ تقریب صرف ایک رسمی سرگرمی نہیں بلکہ ممبران کے اعتماد، ان کے صبر و استقامت، اور FGEHA کی ٹیم کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔ FGEHA آج جو قبضہ لیٹرز دیے جا رہے ہیں وہ صرف کاغذ نہیں بلکہ ان خوابوں کی تعبیر ہیں جنہیں سرکاری ملازمین نے برسوں سنوارا۔
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس، میاں ریاض حسین پیرزادہ بطور مہمانِ خصوصی اس موقع پر شرکت کریں گے ۔یہ منصوبہ نہ صرف سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کا ضامن ہے بلکہ یہ حکومت کے عوام دوست اقدامات کا عملی ثبوت بھی ہے۔ FGEHA کی مکمل ٹیم کو ان کی انتھک محنت پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور دعا ہےکہ یہ اسکیم تمام ممبران کے لیے خوشیوں، سکون اور خوشحالی کا ذریعہ بنے۔