پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے 6th روڈ فلائی اوور کے نیچے شاندار ہارٹیکلچر کا کام جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے کی جانب سے مری روڈ 6th روڈ فلائی اوور کے نیچے سائٹ کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شاندار ہارٹیکلچر کا کام مکمل کر لیا گیا،مری روڈ 6th روڈ پر خوش رنگ پودے،خوبصورت پھول اور سجاوٹ کے لئے عمدہ تعمیرات عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے،عوام کی جانب سے اس بیوٹیفیکشن کے کام پر پی ایچ اے کی خوب پذیرائی کی گئی ہے.

ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی نے 6th روڈ فلائی اوور کے نیچے مختلف مقامات کی خوبصورتی کو بہتر بنانے اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنےکے لیے متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایات بھی دیں،پی ایچ اے راولپنڈی کی شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے کی خصوصی کاوشوں کا مقصد شہر میں ایک صحت افزا اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا ہے،ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے عوام کو شعور دینا ہے،اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہترین تفریحی،سرسبز اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا بھی پی ایچ اے کی ترجیحات میں شامل ہے.

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے 6th روڈ فلائی اوور کے نیچے ہارٹیکلچر کے کام کو مزید موثر بنانے،سرسبز ماحول کو فروغ دینے اور اسکی کی خوبصورتی کو نکھارنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق راولپنڈی کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے ، انکا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں راولپنڈی کی عوام کو ایک خوبصورت اور سر سبز ماحول فراہم کیا جائے،راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں،شجرکاری اور سر سبز پودوں کی اہمیت کو اجاگر کر کے موسم کی شدت کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے،شہر کی خوبصورتی اور سر سبز ماحول کو برقرار رکھنے میں عوام کا تعاون چاہتے ہیں،6th روڈ فلائی اوور کے نیچے مزید اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا.