سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ وغیرہ کے خلاف بے نامی کمپنیوں کو قرضوں کی ادائیگی سے متعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ وغیرہ کے خلاف بے نامی کمپنیوں کو قرضوں کی ادائیگی سے متعلق ریفرنس میں ملزمان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 20 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔