اداکارہ کترینہ کیف کی خفیہ طور پر کھینچی گئیں تصاویر لیک

ممبئی(شوبز رپورٹر )بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نجی زندگی ایک بار پھر غیر اخلاقی فوٹو لیک کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی۔ اداکارہ کی یہ تصاویر ان کےپہلے بچے کی پیدائش سے قبل بنائی گئی ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر آن لائن شیئر کر دی گئیں یہ تصاویر ممبئی میں ان کے گھر کی بالکونی سے خفیہ طور پر کھینچی گئیں جن میں 42 سالہ کترینہ کو ایک سادہ پھولدار لباس میں آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کا بے بی بمپ واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

یہ تصاویر سب سے پہلے زوم ٹی وی نامی پورٹل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ کترینہ کیف بالکونی میں نظر آئیں تاہم عوامی ردِعمل اور سخت تنقید کے بعد پوسٹ فوری طور پر ڈیلیٹ کر دی گئی ، قانونی ماہرین کے مطابق اس واقعے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور آئین کے آرٹیکل 21 (حقِ پرائیویسی) کی واضح خلاف ورزی ہوئی ہے اگرچہ ممبئی پولیس نے ابھی تک کسی باقاعدہ شکایت کی تصدیق نہیں کی لیکن سوشل میڈیا پر #PrivacyMatters اور #ShamefulAct جیسے ہیش ٹیگز کے ذریعے عوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے یہ واقعہ نہ صرف کترینہ کیف کی نجی زندگی میں مداخلت کی ایک اور مثال ہے بلکہ بالی وُڈ کے فوٹوگرافرز اور میڈیا کی اخلاقی حدود پر بھی سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔