اسلام آباد( کرائم رپورٹر) ایس پی سیکور ٹی آ پر یشنز /ہیڈ کو اٹر زپر ی گل تر ین کا تھا نہ جا ت کے محر ران، او ایس آئیزسے میٹنگ کا انعقاد تمام افسران کو تھانہ جات کے ریکارڈ کو درست انداز میں مرتب اور چیک کرنے،تمام وسائل کا صحیح استعمال کرنے اور تھانہ جات میں آنیوالی شکایات کا15پر اندراج کرانے کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سیکور ٹی آ پر یشنز /ہیڈ کو اٹر زپر ی گل تر ین نے تھا نہ جا ت کے محر ران، او ایس آئیز سے میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں او ایس آئی آ پر یشن، زونل او ایس آئیز اور تھانہ جات کے محررران نے شرکت کی، ایس پی سیکور ٹی آ پر یشنز /ہیڈ کو اٹر زنے تھانہ جات کی آپریشنل ڈیوٹیز کو مزید بہتر اور موثر بنانے کیلئے تما م افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ آپ تھانے کے محافظ ہیں آپ تھانہ جات کے تمام رجسٹرز کو چیک کریں،تھاے کے تمام انتظامات کو بہتر بنائیںاور اس میں مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں.

تھانہ جات کے تمام وسائل کا صحیح استعمال کریں اور تمام ریکارڈ و درست انداز میں مرتب کریں،نفری کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچائیں، تھانہ جات میں کئے جانے والے تمام اقدامات اوراس پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایس ایچ اوکو آگاہ کریں،تھانے کی عمارت کی تزئین و آرائش اور اسکی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات میں آنیوالی تمام شکایات کا15پر اندراج یقینی بنایا جائے،تمام افسران نظم و ضبط کی پابندی کریں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران نیک نیتی اور دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور دئیے گئے فرائض کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں،پیشہ وارنہ ذمہ داریوں میں کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،تمام سینئر افسران ماتحت عملے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھیں اور انکو درپیش مسائل کو بروقت حل کریں۔

